اے ٹی ایس نے الطاف حسین کی طلبی کے لیے گارجئین اخبار میں نوٹس شائع کرایا

لندن: اسلام آباد کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی ایس) نے دی گارجئین میں ایک اشتہار شائع کرا کے متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے سابق سینیئر رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کےلندن مقیم بانی الطاف حسین کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا۔
سمجھا جاتا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دی گارجئین میں قانونی نوٹس شائع کر کے ایم کیو ایم سربراہ کو 30روز کے اندر حاضر ہونے کہا گیا تھا۔
خود جلا وطن لیڈر کے خلاف پاکستان میں کئی مقدمات ہیں لیکن ایسا پہلی بار ہواہے کہ پاکستانی حکام نے انہیںطلب کرنے کے لیے ایسے اقدامات کیے ہوں جس میں ایک موقر جریدے کا بھی استعمال کیاگیا ہے۔

Title: pakistan court summons mqm founder through guardian notice | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply