پاکستان کے شہریوں پر بھی ٹرمپ ایڈمنسٹریشن امریکہ میں داخلہ پر پابندی عائد کر سکتا ہے

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سات مسلم ممالک کے مہاجرین اور تارکین وطن پر پابندی لگانے کے بعد اب پاکستان اور دوسرے دیگر مسلم ممالک پر بھی ایسی پابندی عائد کرسکتے ہیں۔ پاکستانی اخبار ڈان کی ایک رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے چیف آفیسررینس پریبس کے سی بی ایس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو کے حوالے سے بتایا گیا کہ سات ممالک پر پابندی کے بعد ایسی پابندی پاکستان کے خلاف بھی لگ سکتی ہے۔مسٹر پریبس نے کہا، ”اب آپ ان ممالک کی طرف انگلی اٹھا سکتے ہیں جہاں ایسا ہی مسئلہ ہے جیسے کہ پاکستان اور دیگر ملک“۔
تاہم انہوں نے صاف کیا کہ یہ پابندی مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ”لیکن فی الحال ان ممالک میں جانے اور ان سے آنے والے لوگوں کی سختی سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے“۔ مسٹر پریبس نے کہا ہے کہ جن سات ممالک کو پابندیوں کے لئے منتخب کیا گیا ہے وہاں کی زمین پر دہشت گردی کو فروغ دیا جاتا ہے اور اوباما انتظامیہ اور امریکی پارلیمنٹ کی طرف سے ان ملکوں کی شناخت کی گئی تھی جن۔ جن ممالک کے تارکین وطن کے امریکہ داخلے پر پابندی عائد ہے، ان میں ایران، عراق، لیبیا، سوڈان، یمن، شام اور صومالیہ شامل ہیں۔ ابھی یہ پابندی 90 دنوں کے لئے لگی ہے۔

Title: pakistan could be included in immigration ban list in future says white house | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply