پاکستان کو ہند افغان دوستی و قربت قطعاً برداشت نہیں: حامد کرزئی

کابل:سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ پاکستان ہر گز یہ نہیں چاہتا کہ ہندوستان اور افغانستان ایک دوسرے کے قریب آئیں اور ان دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات اسے بالکل بھی برداشت نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان یہ بھی نہیں چاہتا کہ ہندوستان کی وسطی ایشیا میںکسی ملک کے ساتھ دو طرفہ تجارت بھی رہے۔جمعرات کو بی بی سی اردو کو انٹرویو میں کرزئی نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان خود ایک غریب ملک ہونے کے باوجود افغانستان کو اس کے بنیادی ڈھانچہ اور اسپتالوں و صحت عامہ کے اداروں کی تعمیر میں نہ صرف مدد دے رہا ہے بلکہ افغانستان پر دولت بھی نچھاور کر رہا ہے۔
کرزئی نے مزید کہا کہ ہندوستان افغانستان کا صدق دلی سے سچا دوست بننا چاہتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان بھی ایسا ہی جذبہ اپنے اندر جگائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان، ہندوستان اور ایران کے درمیان ہونے والے علاقائی اتحاد میں شامل ہونا چاہئے لیکن پاکستان کی شرط یہ ہے کہ پہلے افغانستان ہندوستان سے قطع تعلق کرے۔اگر یہ معاملہ طے ہو جائے تو پاکستان سے ہمارے تعلقات تیزی کے ساتھ سدھر جائیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pakistan cant tolerate increasing india afghan friendly ties karzai in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply