پاکستانی دہشت گرد پورے جنوب ایشیائی خطہ کی سالمیت کے لیے زبردست خطرہ

واشنگٹن:امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اندرون پاکستان اور افغان سرحد سے متصل علاقوں میں سرگرم حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گرد گروپ جنوب ایشیائی خطہ اور اس کے باہر کے علاقہ کی سالمیت کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ترجمان جان کربی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات افغانستان کے مستقبل کے فیصلے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہو گی۔
یہ مذاکرات آئندہ ماہ نیو یارک میں ہونا طے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان اس تاثرسے عدم اتفاق کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے رول پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر دفاع ایش کارٹر کے درمیان اختلاف رائے ہے۔حال ہی میں دہلی میں کیری نے کہا تھا کہ حالیہ مہینوں میں پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف سخت کارروائی کی ہے ۔لیکن گذشتہ ماہ کارٹر نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردنیٹ ورک کے خلاف اطمینان بخش کارروائی کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan based terrorist groups threat to region us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply