پاکستان نے دہشت گردوں سے نمٹنے اور ہندوستان سے کشیدگی کم کرنے کی امریکہ کو یقین دہانی کرائی

واشنگٹن : امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے اسے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے پی آئے گا اورہندوستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرے گا۔ امریکہ کے قومی سلامتی مشیر جان بولٹن نے ٹوئیٹ کیا کہ یہ یقین دہانی پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں کرائی۔

بولٹن نے کہا کہ انہوں نے سرزمین پاکستان سے کارروائی کر ہے جیش محمد اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف ٹھوس و بامقصد اقدامات کرنے کے لیے پاکستانی وزیر خارجہ قریشی سے بات کی اور قریشی نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان تمام دہشت گردوں سے نہایت سختی سے پیش آئے گا اور ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرتا رہے گا۔

امریکی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ امریکہ پاکستان پر مستقل دباؤ ڈال رہا ہے۔بولٹن نے قریشی کو یہ فون ہندوستانی خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے کے دورہ امریکہ کے دوران کیا ۔ہندوستان کے اعلیٰ سفارت کار نے اپنے سرکاری دورے کے پہلے روزامریکی وزر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔

گوکھلے اور پومپیو نے پلوامہ حملہ کے مہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینے والے دہشت گرد گروپوں کےخلاف پاکستان کے ذریعہ کی جانے والی با مقصد کارروائی کی سخت اہمیت اور فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan assures us to deal firmly with terrorists says bolton in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.