باڑیں لگانے پر پاکستان افغانستان سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی

طورخم: طورخم کراسنگ پر 2کلومیٹر کے علاقہ میں لگائی جانے والی باڑیں لگانے کا کام افغان فوج کے ذریعہ روک دیے جانے پر افغانستان و پاکستان کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔تین روز کے لیے سرحدی راستہ بند کر دیا گیا اور پاکستان نے کہا ہے کہ یہ رہگذر اس وقت تک بند رہے گی جب تک کہ باڑیں لگانے پر افغانستان اپنا اعتراض واپس نہیں لے لیتا۔
پاکستانی حکام کا عذر یہ ہے کہ دہشت گرد افغانستان سے در اندازی کر رہے ہیں اور فوری طور پر باڑ لگا کر ہی اس کی روک تھام نیز غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔الجزیرہ کے نمائندے نے طورخم میں پاکستان کے علاقہ سے خبر دی ہے کہ راستہ بند کر دیے جانے سے تین روز سے ہزاروں گاڑیاں سرحد پر پھنس گئی ہیں۔
ڈرائیوروں کو تین روز سے بھوک پیاس کی شدت کے ساتھ نہایت سخت اور تکلیف دہ حالات میں سڑک کے کنارے کھڑے رہنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔وہ افغانستان میں ناٹو فوج کے لیے رسد لے جارہے ہیں اور اس میں جلد سڑجانے والی غذا اور سبزیاں بھی شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pakistan afghanistan tension escalates over border fencing in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply