باڑ معاملہ طول پکڑ گیا، افغانستان و پاکستان نے سرحد پر ٹینک و بکتر بند گاڑیاں لگا دیں

لانڈی کوٹال: حکومتی ذرائع کے مطابق سرحدپر باڑ تنازعہ کا تصفیہ کرنے میں اپنی وفود کی ناکامی کے بعد معاملہ نے اس قدر سنگین رخ اختیار کر لیا کہ تنگ آمد بجنگ آمد کے مصداق افغانستان و پاکستان نے طرخوم سرحد پر مزید فوج بھیجنے کے ساتھ ساتھ ٹینک و بکتر بند گاڑیاں بھی لگا دیں۔
سرحد پر باڑ لگانے کے معاملہ پر دونوں ممالک میں کچھ عرصہ سے ناچاقی چل رہی جو کم ہونے کے بجائے بتدریج بڑھتی ہی جارہی ہے اور آج نوبت بی اینجا رسید کہ دونوں نے ہی سرحد پر فوجی جماو¿ شروع کر دیا۔ذرائع نے کہا کہ سرحد پر افغانستان کی فوج اور بارڈر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے پیش نظر پاکستان نے فوج اور اضافی خاصہ دار فورس اور فرنٹئیرکور کا عملہ سرحد پر تعینات کر دیا۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملکوں کی مذاکراتی ٹیموں نے ان توقعات کے ساتھ کہ شاید معاملہ طے پاجائے گا سرحد کے پاکستانی علاقہ میں تبادلہ خیال کیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pakistan afghanistan deploy tanks as fencing dispute escalates in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply