پاکستان پیٹھ میں چھرا گھونپنے والا ملک ہے: امریکی ممبر پارلیمنٹ

واشنگٹن : امریکہ کے ایک قانون ساز نے اپنے ٹوئیٹ میں پاکستان کو50ملین ڈالر کا کولیشن سپورٹ فنڈروکنے کے وزیر دفاع کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے پاکستان کو ’پیچھے سے وار کرنے والا ملک‘ قرار دیا۔
ٹیکساس سے کانگریس کے رکن ٹیڈ پو و نے ، جو ہندوستان کے زبردست حامی کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ ٹرمپ ایڈمنسٹریشن نے پاکستان پر ہماری گمراہ کن پالیسی کا جائزہ لیا اور اس بات سے میری حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ امریکہ کے بینیڈیکٹ آرنلڈ جیسے دوست کو امریکی فنڈ روک دیا گیا۔
پوو اس جنرل آرنلڈ کا حوالہ دے رہے تھے جس نے امریکی انقلابی جنگ کے دوران اپنی وفاداریاں برطانیہ کی فوج کے حق میں بدل لی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan a backstabbing nation tweets us congressman in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply