پاک نژادشبنم اسکاٹ لینڈ یارڈ میں سراغرساں افسر بننے والی پہلی مسلم خاتون

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی خاتون شبنم چودھری کو اسکاٹ لینڈ یارڈ کی پہلی مسلم اور ایشیائی سراغرساں افسر (سپرنٹنڈنٹ)بننے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔شبنم چودھری دو سال کی عمر میں ہی اپنے والدین کے ساتھ برطانیہ آگئی تھیں۔
انہوں نے1989میں اپنے والدین کی، جو ان کی شادی کرنا چاہتے تھے، مرضی اور خواہش کے خلاف لندن پولس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔نسلی منافرت جرائم اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائیوں میں ان کی بیش بہا خدمات کے اعتراف میں انہیں لندن میٹروپولس سروس کا سراغرساں سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا تھا۔
لندن میٹرو پولس میں شبنم واحد مسلم خاتون سراغرساںہے جو اس عہدہ پر پہنچی ہے۔پولس کی28سالہ ملازمت کے دوران شبنم کو لندن میں پولس خدمات انجام دینے کے دوران کئےی غیر معمولی کارنامے انجام دینے کے اعتراف میں درجنوں تمغوں سے سرفراز کیاجاچکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak woman made scotland yards detective superintendent in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply