پاکستان کے فوجی افسران کا وفد مذاکرات کے لیے کابل پہنچ گیا

کابل: افغان حکام سے بات چیت کے لیے پاکستان کے سینیر فوجی و حکومتی اہلکاروں پر مشتمل ایک وفد آج کابل پہنچ گیا۔پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک رجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی وفد کی کاپب روانگی کی تصدیق کر دی۔
ڈاکٹر فیصل نے مزیدکہا کہ وفد کی قیادت خارجہ سکریٹری تہمینہ جونیجو کر رہی ہیں۔یہ وفد افغانستان پاکستان امن عمل منصوبہ کی حدود میں بات کرے گا۔
یہ وفد افغانستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کے تازہ ترین دور کی، جس میں تعاون کا ماحول بنانے اور پاکستان کا تعاون حاصل کرنے کے حوالے سے کوئی بڑی کامیابی نہیں ملی، ناکامی کے بعد بات کرنے پہنچا ہے۔
افغان حکام نے بتایا کہ گذشتہ ماہ دہشت گردی کے خلاف جنگ، تشدد میں کمی، امن مساعی دو طرفہ مذاکرات میں افغانستان کے ایجنڈے میں تھیں لیکن مذاکرات کے دوران ان میں سے کسی میں بھی کوئی کامیابی نہیں ملی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak military and government officials arrive in kabul for the talks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply