ایران اور پاکستان دہشت گردانہ حملوں کے خلاف دو طرفہ تعاون میں اضافہ پر متفق

تفتان:پاکستان اور ایران کے اعلیٰ افسران کے درمیان جمعہ کے روز بلوچستان کے شہر تفتان میں ہوئے مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہو گیا کہ دہشت گردانہ حملوں کے خطروں سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے نیز 900کلو میٹر طویل مشترکہ سرحد پر غیر قانونی آمدو رفت روکنے کو یقینی بنایا جائے۔
پاکستانی وفد کی قیادت چاغی کے ڈپٹی کمشنر شہاک بلوچ کر رہے تھے جبکہ ایرانی وفد کی قیادت کرنل نجف صفری نے کی۔مذاکرات کم و بیش6گھنٹے چلے ۔اس موقع پر تفتان مٰں زبردست حفاظتی بندوبست کیا گیا تھا۔

Title: pak iran officials agree to cooperate against terror attacks | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply