پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بحرین کے ساتھ مستحکم تعلقات پر زور دیا

منامہ: پاکستان کے سفیر جاوید ملک متعین بحرین نے بحرین کے نائب وزیر اعظم شیخ خالد بن عبد اللہ الخلیفہ سے وزیر اعظم کی رہائش گاہ قصر القبیضیہ میںملاقات کی اور خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔تفصیلات کے مطابق جاوید ملک اور شیخ خالد بن عبد اللہ الخلیفہ کے درمیان ملاقات بہت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماو¿ں نے خطے کی موجودہ صورتحال کے علاوہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت پر بھی تبادلہ خیا ل کیا ۔ پاکستانی سفیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: نائب وزیر اعظم سے ملاقات میں بعض اہم امور پر بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا: خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور خلیجی ممالک سے مضبوط اور مستحکم سٹریٹجک پارٹنر شپ کے فروغ پر عمل پیرا ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کے عربی ممالک اور بالخصوص بحرینی حکومت کے ساتھ درینہ اور دوستانہ تعلقات برقرار ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak envoy urges stronger ties with bahrain in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply