پاکستان نے قیام امن کی مساعی میں ہندوستان پر ساتھ نہ دینے الزام لگایا

لندن: پاکستان کے وزیر داخلہ نے ہندوستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ یکطرفہ کارروائیاں کر کے امن کے لیے پاکستان کے عزم کے جواب میں کوئی اقدام نہیں کر رہا ۔
انہوں نے ہندوستان کو یہ انتباہ بھی دیا کہ وہ پاکستان پر اپنی چودھراہٹ نہ دکھائے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان خطہ میں اعتماد کے فقدان کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ہندوستان نے سارک اجلاس کا ، جو 2013میں اسلام آباد میں ہونا تھا، بائیکاٹ کرنے جیسے یکطرفہ اقدامات کر کے پاکستان کو بہت مایوس کیا ہے۔
لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوت فار اسٹریٹجک اسٹڈیز میں لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی موجودہ حکومت کی مختلف سوچیں ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ وہ سوچتی ہے کہ پاکستان پر چودھراہٹ دکھائے۔ لیکن ایسا نہیں ہوگا۔ ہمیں باکلیدگی و پختگی کا مطاہر کرنا ہوگا کیونکہ ایک ارب سے زائد لوگوںکا ،جو جنوب ایشیا میں رہتے ہیں، مستقبل داؤ پر لگا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak accuses india of not reciprocating to its commitment to peace in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply