فلم پدماوتی کوبرطانیہ کے سنیما ہالوں میں دکھانے کی اجازت ، مگر نہیں دکھائی جائے گی

نئی دہلی: سنجے لیلا بھنسالی کی متنازعہ فلم پدماوتی کو، جسے زبردست احتجاج اور فلم ادکارہ دیپیکا پڈوکون اور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے سر پر 10کروڑ روپے کے انعام کے اعلان کے بعد ہندوستان میں سنیما ہالوں کی زینت بننے سے فی الحال روک دیا گیا ہے، برطانیہ کے سنسر بورڈ نے یوکے میں ریلیز کرنے کے لیے کلیر کر دی۔
تاہم فلم کے پروڈیوسروں نے کہا ہے کہ جب تک اس فلم کو ہندوستان میں دکھانے کی اجازت نہیں مل جائے گی یو کے کے سنیما ہالوں میں بھی اس فلم کو نہیں دکھایا جائے گا۔
برٹش بورڈ آف فلم کلاسیفیکیشن نے کسی قسم کی کتر بیونت کے بغیریکم دسمبر سے اسے دکھانے کی اس پابندی کے ساتھ اجازت دے دی کہ کسی بالغ کے ساتھ آئے بغیر کوئی نابالغ اس فلم کو نہیں دیکھ سکتا۔

Title: padmavati cleared for uk release but producers say wont do it | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply