قندھار میں افغان فوج کی زبردست کارروائی میں41طالبان ہلاک42زخمی

کابل: جنوبی قندھار میں افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کی تسلسل سے ہونے والی کارروائی میں 80سے زائد طالبان باغی ہلاک وزخمی ہوئے ہیں۔افغان نیشنل آرمی کے 205کور نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے یہ کارروائی شاہ والی کوٹ ڈسٹرکٹ کی حدود میں کی۔
205ویں اٹال کور سے جاری بیان کے مطابق ان کارروائیوں کے دوران کم از کم41طالبان ہلاک اور 42زخمی ہوئے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 205ویں اٹال کور کی ان کاروائیوں کا مقصد قندھار ۔ترین کوٹ شاہراہ کو طالبان دہشت گردوں سے صاف کرنا تھا۔
اس کارروائی کی دوران تقریباً15مختلف قسم کا دھماکہ خیز مواد بھی پایا گیا اور اسے کارروائی کے دوران ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔تاہم حکومت مخالف مسلح انتہا پسند گروپوں نے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیںکیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Over 80 taliban insurgents killed wounded in kandahar 205th atal corps in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment