لیبیا کے سرت شہر میں امریکی طیاروں کی بمباری میں 80 سے زائد دہشت گرد ہلاک

واشگٹن: لیبیا میں گذشتہ شب امریکی فوج کے فضائی حملہ میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے 80سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے آج بتایا کہ ان حملوں میں مارے گئے کچھ دہشت گرد ایسے بھی ہیں جنہوں نے یورپ میں حملوں کی سازش رچی تھی۔
انہوں نے کہا کہ داعش کے ٹھکانے جہاں کہیں بھی ہیں ہمیں ان پر حملے کرنے کی ضرورت ہے اور خاص طور ایسے وقت میںجب ہمیں یہ پتہ ہو کہ لیبیا میں رہنے والے دہشت گرد دیگر ممالک میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، یہ حملے اور بھی ضروری ہوجاتے ہیں ۔
پینٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق امریکی حملے میں لیبیا کے جنوب میں سرتے علاقے میں آئی ایس کے دو کیمپ تباہ ہو گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Over 80 isis jihadists killed in us strikes in libya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply