پاکستانی ہائی کمیشن واقع یو کے میں یوم پاکستان تقریب میں80سے زائد ممالک کے سفارت کاروں کی شرکت

لندن: یہاں پاکستانی ہائی کمیشن میں 78 ویں یوم پاکستان منائی گئی۔ یوم پاکستان کی تقریب میں80سے زائد ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ یوم پاکستان پر اتنے زیادہ ممالک کے سفارت کاروں نے شرکت کی۔
تقریب نہایت کامیاب رہی اور اس امر کی غماز تھی کہ پاکستان باقی دنیا سے خوب تعلقات بنائے ہوئے ہے۔ وزیر خارجہ برائے امور ایشیا و بحرالکاہل،وزیر خارجہ برائے اقوام متحدہ و دولت مشترکہ امور مارک فیلڈ لارڈ طارق احمد اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اس تقریب کے مہمانان خصوصی تھے۔
اس تقریب میں درجنوں لارڈز، ممبران پارلیامنٹ ، مئیروں،کونسلروں ، برٹش سوسائٹی اور غیر مقی پاکستانیوں کی انجمن کے اراکین بھی اس تقریب میں موجود تھے۔اپنی تقریر میں مارک فیلڈ نے کہا کہ 23مارچ پاکستان کے نام سے ایک آزاد جمہوی ملک کے قیام کے لیے محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے مشترکہ نظریہ کو یاد کرنے کا یادگار لمحہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج پاکستان اور انگلستان کے درمیان تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔پاکساتنی ہائی کمشنر متعین یو کے سید ابن عباس نے کہا کہ قائد اعظم ایک جمہوری اور تکثیہری ملک کا نظریہ آج کے پاکستان کا رہنما اصول بنا رہے گا۔
ِ

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Over 80 diplomats attend pakistan day event in london in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply