جزیرہ بالی میں آتش فشاں پھٹنے سے پون لاکھ افراد کے متاثرہونے کا خدشہ

سنگاپور: (یو این آئی) انڈونیشیائی جزیرے بالی میں ایک بڑے آتش فشاں ماؤنٹ آگونگ کے پاس تقریبا زلزلے کے سو جھٹکوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے تقریباً 75 ہزار لوگوں کو وہاں سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیاگیا ۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمٹ ایجنسی کے ترجمان نے کہا ماؤنٹ آگونگ خطرناک صورتحال میں داخل ہورہا ہے اور خطرناک علاقے کے آس پاس رہنے والے گاؤں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آگونگ میں آتش فشاں کا لاوا اوپری سطح کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر لوگ پورے جزیرے پر قریب 370 سے زائد مقامات پر پناہ لے رہے ہیں جس میں عارضی کیمپ، کھیلوں کے مراکز، گاؤں کے ہال، دوستوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھر شامل ہیں۔ انڈونیشیا کے صدر جو کو ویڈوڈو نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح لوگوں کی حفاظت ہے۔ انہوں نے حکام کو تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Over 75000 people flee amid fears of balis mount agung volcano in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply