امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی پکڑ دھکڑ کے لیے چھاپے،680گرفتار

واشنگٹن: امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مارے گئے چھاپوں میں 680 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اندرونی سلامتی کے وزیر جان کیلی نے کہا کہ یہ چھاپے امریکی امیگریشن اور کسٹم کی معمول کی کارروائی کا حصہ ہیں۔ ان گرفتار کئے گئے لوگوں میں سے 75 فی صد ایسے ہیں جو مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔
ان پر قتل سے لے کر نشہ میں گاڑی چلانے تک کے الزامات ہیں۔ بیشتر لوگوں کے پاس امریکہ میں قیام کے لئے لازمی دستاویزات نہیں تھے۔ یہ چھاپے لاس ایجلز، شکاگو، اٹلانٹا، سان انٹونیو اور نیو یارک میں مارے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ نئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ باہر سے آکر امریکہ میں بسنے والے لوگوں کے خلاف ہیں۔ وہ زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کو یہاں سے نکال دینا چاہتے ہیں۔ وائٹ ہاوس کے ایک سینئر افسر نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ امریکی لوگوں کی سلامتی کے لئے امیگریشن کے نئے ضابطے جاری کرسکتے ہیں۔

Title: over 680 migrants arrested in us immigration raids | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply