یمن میں7ماہ کے دوران فضائی حملوں میں 200سے زائد بچے ہلاک

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق یمن میں خانہ جنگی کے دوران اس سال کے ابتدائی 7ماہ کے دوران سعودی عرب کے فضائی حملوں میں200سے زائد بچے ہلاک ہوگئے ۔ یمن میں یونیسیف کی نمائندہ میریکسل ریلانو نے کل ٹویٹ کرکے کہا ” یمن میں 2017 میں 201 بچے ہلاک ہوئے ہیں جن 152 لڑکے اور 49 لڑکیاں ہیں“۔
سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج نے جمعہ کو سادہ صوبے میں فضائی حملے کئے جس میں چھ بچوں اور تین خواتین کی موت ہو گئی تھی۔ محترمہ ریلانو نے اس حملے کی مذمت کی تھی۔ اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے مطابق گزشتہ دو سال میں یمن میں دس ہزار سے زائد شہری مارے گئے ہیں اور تیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوئے ہیں۔ محترمہ ریلانو نے مزید کہا کہ یمنی جنگ کے دوران 113بچیاں سمیت 347یمنی بچے معذور ہو گئے ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Over 200 children killed in saudi led strikes in yemen in 2017 un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply