امریکہ کی ایک ریاست میں پادریوں نے1000کمسن لڑکے ولڑکیوں سے ریپ کیا

نیو یارک: ایک نئی گرینڈ جیوری کی رپورٹ کے مطابق ریاستہائے متحدہ امریکہ کی ایک ریاست پینی سلوانیہ میں چھ کیھولک مسلک کے دفتر سے اخلی امور سے متعلق ملی دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً300 حیوان صفت پادریوں نے 1000 بچے اور بچیوں سے بدفعلی و ریپ کیا تھا۔

گرینڈ جیوری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ان بچوں کی تعداد جن کے ریکارڈز گم ہو گئے ہیں یا جو سامنے آنے سے خوفزدہ ہیںہزاروں میں ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پادریوں نے چھوٹے چھوٹے معصوم لڑکوں اور لڑکیوں کی آبرو ریزی کی اور انتظامیہ نے جو ان بچے بچیوں کے ذمہ دار تھے،نہ صرف کوئی اقدام نہیں کیا بلکہ اس کی پردہ پوشی بھی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مونسیگنورز لقب والے پادریوں، معاون پادریوں، پادریوں،آرک بشپ اور کارڈینلز (بڑے پادریوں) میں سے اکثر کو کئی عشروں تک تحفظ دیا جاتا رہا ان میں سے کچھ کا،جن کا نام اس رپوٹ میں ہے، رتبہ بھی بڑھا دیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Over 1000 children abused in pennsylvania by priests jury in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply