روسی فوجی اڈوں کے اطراف سات بم دھماکے،100سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

دمشق: میڈیا کے اطلاعات کے مطابق شام کے لاذقیہ صوبہ کے ساحلی شہر جبلہ اور طرطوس میں اس وقت 100سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جب ان دونوں شہروں میں کئی مقامات کو نشانہ بنا کر سات بم دھماکے کیے گئے ۔جن مقامات پر دھماکے کیے گئے وہ روسی فوجی تنصیبات : خمیم فضائی اڈہ(لاذقیہ ایر بیس) اور طرطوس بحریہ اڈہ کے نہایت قریب واقع ہیں۔
جہادی گروپ احرار الشام الاسلامیہ نے جبلہ اور طرطوس میں ہوئے ان دھماکوں کی ذمہ داری لی۔بعد میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے انتہا پسندوں نے بھی اپنے اخبار عماق میں یہ کہتے ہوئے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ”طرطوس اور جبلہ میں علاویوں کے اجتماعات “کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
عالوی ایک اقلیت ہے اور صدر بشار الاسد کا تعقل اسی قبیلہ سے ہے۔اخباریہ ٹی وی کے مطابق جبلہ میں لوکل ریلوے ٹرمنل کے قریب تین دھماکے ہوئے۔
چوتھا دھماکہ آر آئی اے نووستی اور سرکاری ٹی وی نے بھی ایک چوتھے دھماکے کی خبر دی جو ایک مقامی اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ میں ہوا۔ان دھماکوں میں 45افراد ہلاک ہوئے۔ جس سے ان ساتوںھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 100تک پہنچ گئی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Over 100 feared killed as blasts hit near russian military bases in syrias latakia province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply