آئندہ چند ہفتوں میں 10لاکھ سے زائد عراقی شہری گھر بار چھوڑ کر چلے جائیں گے

بغداد: انٹرنیشنل ریڈ کراس کے مطا بق آئندہ ہفتوں کے دوران عراقی مسلح افواج کی فضائی بمباری شروع ہونے کے باعث 10لاکھ سے زائد عراقی شہری نقل مکانی کر جائیں گے۔
تاہم یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ یہ نقل مکانی اندرون ملک ہو گی یا ملک سے باہر کوچ کر جائیں گے۔عراقی فوج کا ایک بڑا حصہ جنوبی صوبہ نینوامیں بر سرپیکار ہے اور موصل جنگ کے دوران جب دیہات کو چھیڑا نہیں گیا تھا وہ دیہات اس بار موصل کی بازیابی کے لیے کی جانے والی اس تازہ کارروائی میں نشانہ رہیں گے۔
شہریوں کی نقل مکانی کے خدشہ کے باوجود عراق کی مسلح افواج یہ کارروائی شروع کر دیں گی۔ کیونکہ اگر دولت اسلامیہ فی العراق و الشام کو دانستہ چھیڑا نہ گیا اور یوں ہی چھوڑ دیا گیا تو شمالی عراق میں ایک زبردست مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔
عراقی فوج سب سے پہلے سب سے اہم شہر الشرقاط پر جہاں داعش جنگ میں گھرے علاقہ سے شہریوں کے انخلا میں رکاوٹ بن رہی ہے،توجہ دیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Over 1 million mosul people will be displaced in coming weeks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply