امریکہ میں ہانٹا وائرس کی زد میں آ کر تین ہلاک

واشنگٹن: امریکہ کے واشنگٹن میں ہانٹاوائرس کی زد میں اب تک پانچ افراد آ چکے ہیں جن میں سے تین لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ عوامی صحت کے حکام نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ واشنگٹن میں اس وائرس کا قہر گزشتہ فروری سے پھیلا ہوا ہے۔ گزشتہ 18بر سوں میں اس بیماری کا واشنگٹن میں بدترین قہر ہے۔ ایک سال کے دوران یہاں ہانٹاوائئرس فلیمنری سنڈروم سے سب سے زیادہ ہلاکتیں درج کی گئی ہیں ۔
تنفس کے اس مرض کی پہلی بار تشخیص 1993 میں امریکہ کے جنوب مغرب کے ’فار کارنر‘ کے علاقے میں کی گئی تھی۔ یہ بیماری بیمار چوہوں سے انسانوں میں پھیلتی ہے۔ یہ یا تو پیشاب، لعاب یا وائرس سے آلودہ ہونے والی دھول کے ساتھ رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے۔ واشنگٹن کے محکمہ صحت کے ترجمان ڈیوڈ جانسن نے کہا کہ موجودہ انفیکشن سے 20 سے 50 سال کی عمر کے مرد اور خواتین متاثر ہو رہی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Outbreak hantavirus infections kills 3 in washington state in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply