عدالت کے حکم پرجنوبی کوریا کی معزول صدر کوگرفتارکرلیا گیا

سنگاپور: جنوبی کوریا کی معزول صدر پارک گوئن ہے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عدالت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ محترمہ گوئن پر بدعنوانی اور اقتدار کے غلط استعمال کا الزام تھا اور اسی وجہ سے انہیں صدر کے عہدے سے بھی برخاست کیا گیا تھا۔
اس سے پہلے سیول سنٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے رشوت لینے، اختیارات کا غلط استعمال کرنے، طاقت کا غلط استعمال اور خفیہ سرکاری معلومات لیک کرنے کے الزام میں ان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔ محترمہ گوئن کو 20 دن کی حراست میں رکھا جا سکتا ہے جہاں ان سے ان پر لگے الزامات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
محترمہ گوئن کو گزشتہ ماہ صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اگر وہ ان معاملات میں قصوروار قرار دی جاتی ہیں، تو 10 سال سزا کا قانون ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ousted south korean president park geun hye arrested in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply