مصر کے معزول صدر حسنی مبارک 6سال بعد جیل سے رہا

قاہرہ: مصر کے معزول صدر حسنی مبارک جمعہ کو ایک فوجی اسپتال سے جہاں وہ چھ سال تک ایک بیمار قیدی کے طور پر قید کی سزا بھگت رہے تھے، جمعہ کو رہائی پا کر گھر واپس آگئے۔واضح رہے کہ ایک اعلیٰ عدالت نے2011میں انکے خلاف بغاوت کے دوران احتجاجیوں کی ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں چلائے جارہے مقدمہ میں انہیں گذشتہ ماہ بری کر دیا تھا۔
یہ معلوم کیے جانے پر کہ کیا حسنی مبارک اسپتال ست چلے گئے ان کے وکیل فرید الدیب نے اے ایف پی کو اثبات میں جواب دیا۔ان کے وکیل نے مزید وضاحت کی کہ ان کے موکل حسنی مبارک قاہرہ کے ہیلی پولس ڈسٹرکٹ میں واقع اپنی رہائش گاہ چلے گئے ہیں۔انہیں 2012میں عمر قید کی سا سنائی گئی تھی۔
لیکن ایک اپیل عدالت نے ان پر دوبارہ مقدمہ چلانے کہا اور دو سال بعد ان کے خلاف الزامات واپس لے لیے گئے۔بعد ازاں مصر کی عدالت عظمیٰ نے انہیں مظاہرین کی ہلاکتوں میں ملوث ہونے کے الزام سے بری کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ousted egyptian president hosni mubarak freed from detention lawyer in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply