دہشت گرد کامیاب نہیں ہوں گے، ہماری قدریں ہی غالب آئیں گی: وزیر اعظم تھریسا مئے

لندن: برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مئے نے پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کے جواب میں زور دے کریہ بات کہی کہ دہشت گردی غالب نہیں آئے گی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کے عوام سے کہا کہ وہ اسے بھول کر اپنے روز مرہ کے معمولات میں مصروف ہوجائیں اور برطانیہ کی قدروں سے ہم آغوش رہیں۔
تھریسا نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اہم بات یہ ہے کہ ہم یہ دکھا دیں کہ ہماری قدریں حاوی رہیں گی اور دہشت گردی کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔ہم اپنے روز مرہ کے معمولات میں مصروف رہیں گے اور دکھا دیں گے کہ ایک قوم کے طور پر ہماری مشترکہ قدریں اور بامقصد اتحاد و یکجہتی برقرار رہے گی اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دہشت گردی کو شکست دی جائے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Our values will prevail the terrorists will not win theresa may in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply