شمالی کوریا کی جیل سے رہائی پا کر واپس وطن لوٹنے والے امریکی طالب علم کی موت

واشنگٹن:شمالی کوریا میں جیل کی سزا کاٹ کر15ماہ بعد وطن واپس آ نے والے ایک امریکی طالب علم آٹو وارم بیئر کی امریکہ پہنچنے کے ایک ہفتہ بعد ہی موت ہو گئی۔ 22 سالہ وارم بیئرشمالی کوریا میں 15 ماہ قید کی سزا کاٹ کر وطن واپس آیا تھا۔ شمالی کوریا نے وارم بیئر کو کوما کی حالت سے باہر آنے کے فورا ًبعد ہی رہا کیا تھا۔ امریکی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طالب علم کے سر میں گہری چوٹ لگی ہے۔ اس کے بعد اسے سنسناٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسے شمالی کوریا کی بزدلی سے تعبیر کیاہے۔
مسٹر ٹرمپ نے طالب علم کی موت پر ٹویٹ کر کے کہا کہکسی بھی خاندان کے لئے کم عمر میں اپنے بچے کو کھونے سے زیادہ تکلیف دہ کچھ نہیں ہوتا۔ ورجینیا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم وارم بیئر کو گزشتہ سال کے شروع میں شمالی کوریا کے دورے کے وقت ایک ہوٹل سے پروموشنل سمبل کی چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔اور اسے 15سال کی قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی۔جس میں سے وہ ڈیڑھ سال کی سزا کاٹ چکا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Otto warmbier us student sent home from north korea dies in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply