مقتول اسامہ بن لادن کے بیٹے نے امریکہ سے انتقام لینے کی دھمکی دی

دوبئی: القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن نے دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے والد کی ہلاکت کا امریکہ سے انتقام لے گا۔ سائٹ(SITE) انٹیلی جنس گروپ کے مطابق حمزہ نے ”ہم سب اسامہ ہیں کے عنوان سے اپنے21منٹ کے خطاب میں اس مصمم عزم کا اظہار کیا کہ القاعدہ کی امریکہ اور اس کے حلیفوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی
۔حمزہ نے کہا کہ فلسطین، افغانستان، شام، عراق ، یمن ، صومالیہ اور دیگر مسلم ممالک کے لوگوں پر جو مظالم ڈھائے گئے اور توڑے جارہے ہیںاس کے خلاف انتقامی کارروائی میں ہم بھی تمہیں تمہارے ہی ملک میں ہی نہیں بیرون ملک بھی نشانہ بنانا جاری رکھیں گے۔
شیخ اسامہ کی موت کا انتقام کا مطلب اسامہ نام کے ایک فرد کی ہلاکت کا نتقام لینا نہیں بلکہ ا ن افراد کی ہلاکت کا انتقام لینا ہے جنہوں نے اسلام کا دفاع کرتے ہوئے جان کی قربانی دی ہے۔حمزہ جو اب 25۔26سال کا ہے 9/11حملے سے پہلے افغانستان میں اسامہ بن الدن کے ساتھ ہی تھا اور امریکی قیادت والے حملہ کے بعد القاعدہ کی سینیر قیادت کی پاکستان منتقلی کے بعد پاکستان میں اسامہ کے ساتھ ہی رہتا تھا۔
واضح رہے کہ بن لادن کو 2011میں امریکی کمانڈوز نے پاکستان میں القاعدہ لیڈر کے جیکب آباد ٹھکانے میں گھس کر ہلاک کر دیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Osamas son threatens revenge for fathers assassination in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply