بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے فوٹو گرافر سمیت 27 لوگوں کو عمر قید

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاکے ایک ذاتی فوٹو گرافر نورالدین احمد سمیت 27 لوگوں کو 1990 کے پر تشدد احتجاج کے دوران ایک نوجوان کے قتل کے معاملے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سرکاری وکیل سید شمس الحق نے کہا کہ سرعت سے فیصلے کرنے والے ٹریبونل نے نورالدین احمد سمیت تمام 27 ملزمان کو بنگلہ دیش تعزیرات کے آرٹیکل 149 کے تحت مجرم پایا اور انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ جن 27 لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے وہ سب کے سب دائیں بازو’فریڈم پارٹی‘کے رکن تھے۔
جب متعلقہ واقعہ پیش آیا تھا تب احمد فریڈم پارٹی کے احتجاجی پروگرام کی کوریجکر رہے تھے۔ احتجاج کے دوران گولیاں چلی تھیں اور ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔ اس دوران احمد کے وکیل ثنااللہ میاں نے کہا کہ ان کے موکل فریڈم پارٹی کے رکن کبھی نہیں تھے اور واقعہ کے وقت وہ سرکاری طور پر فوٹوگرافی کر رہے تھے
۔مسٹر میاں نے کہا، ”احمد کو اس لیے قصوروار ٹھہرایا گیا ہے کیونکہ وہ سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی لیڈر خالدہ ضیاکے فوٹو گرافر ہیں۔“ وکیل صفائی نے کہا کہ احمد 1991 سے ہی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے ذاتی فوٹو گرافر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد سیاسی انتقام کا شکار ہوئے ہیں اوروہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition photographer jailed for life in bangladesh in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply