ترکی کے صوبہ ہکاری میں دہشت گردانہ حملہ ایک فوجی ہلاک ،4زخمی

انقرہ: ترکی کے جنوبی صوبےہکاری میں کرد انتہا پسندوں کے حملے میں ایک ترک فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ ترکی کا کرد غلبہ والا جنوب مشرقی خطہ تشدد کے بری طرح متاثر ہے جہاں آئے روز کالعدم انتہا پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کے انتہاپسند جولائی 2015میں ڈھائی سالہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروںکو تسلسل سے نشانہ بنا رہے ہیں۔
ترکی فوج نے آج ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ حملے میں فوج کے جو چار جوان زخمی ہو ئے ہیں ان کی حالت مستحکم ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One turkish soldier killed four wounded in clashes with kurdish in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply