امریکہ میں پولس اہلکار کو غنڈے نے گولی مار کر زخمی اوردوسرے کو وین نے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا

فلوریڈا:امریکہ کے فلوریڈا میں اپنی خاتون دوست کو قتل کرنے والے ایک غنڈے نے ایک پولیس افسر کو گولی مار کر زخمی کر دیا ہے۔ اور جب ایک پولس اہلکار اس غنڈے کے تعاقب میں لگا تواس کی موٹر سائیکل کو ایک وین نے ٹکر مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے گولی چلانے والے غنڈے کوپکڑنے کے لئے زبردست تلاش مہم شروع کر دی اور اس کے سر پر 60 ہزار ڈالر انعام رکھا ہے۔
پولیس نے اس کی تلاش میں ہیلی کاپٹرکی بھی خدمات حاصل کی ہیں۔نیز پورے علاقے میں گھر گھر جا کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ اس درمیان اورلاندو پولیس چیف نے بتایا کہ اس غنڈے نے ایک خاتون پولیس افسر ماسٹر سارجنٹ ڈیبرا کلیٹن پر اس وقت گولی چلائی جب وہ ایک علاقے میں لوگوں کو ہٹنے کے لئے کہہ رہی تھی۔
اس واقعہ کے بعد پولس کا پورا محکمہ صدمے میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس بدمعاش کی تلاش میں موٹر سائیکل پر نکلے اورینج کاؤنٹی کے ایک پولیس اہلکار کی ایک وین کی زد میں آکر موت ہو گئی۔ ان دونوں واقعات سے پولیس محکمہ انتہائی صدمے میں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One policeman dead another injured in florida in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply