لندن برج دہشت گردانہ حملہ کی پہلی برسی پر ایک منٹ کی خاموشی

لندن: لندن برج اور اس کے نزدیک واقع بورو مارکٹ میں دہشت گردانہ حملہ کے ہلاک شدگان کی یادمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔واضح ہو کہ اس حملہ میں کم ا زکم8افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔اس موقع پر لندن برج کے علاوہ پورے لندن میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے اس حملہ کے ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

قبل ازیں ساؤتھ وارک میں واقع بڑے گرجا گھر میں ہلاک شدگان کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیر اعظم تھریسا مئے نے 5جون کی شب میں ہونے والے اس روح فرسانہ دہشت گردانہ حملہ کے ہلاک شدگان کے لواحقین اور زندہ بچ جانے والے زخمی افراد کے ہمراہ دعائیہ تقریب میں شریک رہیں۔ اصل حزب اختلاف لیبر پارٹی کے قائد جرمی کوربن اور لندن کے مئیر صادق خان نے بھی گرجا گھر میں ہو ئے اس دعائیہ جلسہ میں شرکت کی ۔

اس موقع پر لڑکیاں بینر اٹھائے تھیں جس پر لکھا تھا کہ ”میں برطانوی ہوں، میں مسلمان ہوں، وہ ہم میں پھو ٹ نہیں ڈال سکتے۔واضح ہو کہ گذشتہ سال 5جون کی شب میںدولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) سے متاثرہ تین دہشت گردوں نے بورو مارکٹ میں چھرے زنی کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لند ن برج پر راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One minute silence held for victims of london bridge terror attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply