چین کے پٹرو پلانٹ میں دھماکہ ، ایک کی موت ، سات لاپتہ

شنگھائی: چین کے شین ڈونگ صوبے میں آج پٹرو پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر لاپتہ ہو گئے۔ دھماکے سے ہونے والے نقصانات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ڑنہوا کے مطابق دھماکہ رات کے تقریبا ایک بجے کے قریب ہوا اور یہ لنی لنگینگ اقتصادی ترقی کے علاقے میں لنی جنی پٹرو ایئریا میں پھیل گیا۔ نقصانات کا اندازہ کیا جا رہا ہے۔
ایجنسی کے مطابق اس دھماکے سے 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پلانٹ میں آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ پلانٹ کے منتظمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے حادثے کی بابت پوچھ گچھ کی جا ئے گی۔ غور طلب ہے کہ چین میں صنعتی تنصیبات میں اس طرح کے حادثات عام بات ہیں۔ سال 2015 میں بندرگاہ شہر تیا نجن میں زبردست کیمیکل دھماکے سے 170 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One dead after blast at china petrochemical plant in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply