لاس اینجلس آتشزدگی میں 1ہلاک،33ہزار ایکڑ علاقہ جل گیا،ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور

لاس اینجلس:(رائٹر) امریکہ کی لاس اینجلس ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ شمال مغربی علاقے میں تیزی سے پھیل رہی جنگل کی آگ میں جھلس کر ایک شخص ہلاک اور 18 گھر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ آگ نے سینکڑوں لوگوں کو اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور کر دیا ہے۔
فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ تیز ہواؤں اورخشک سالی کی وجہ سے آگ ابھی تک000 22ایکڑ یا 34 مربع میل سے زیادہ رقبہ میں پھیل چکی ہے۔ آگ کی وجہ سے ایک شاہرہ بند کر دی گئی ہے۔ کل دیر شام ایک جلی ہوئی گاڑی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ فائر محکمہ کے ملازمین کو آگ کو قابو کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ابھی تک صرف دس فیصد حصے میں ہی آگ پر قابو پایا جا سکا ہے۔
آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔جمعہ کو تقریبا 2 بجے لگی آگ تیزی سے لاس اینجلس سے 65 کلومیٹر دور شمال مغرب میں واقع سانتا کلارتا تک پھیل گئی جس کی وجہ سے 1500 لوگوں کو وہاں سے بے گھر ہونا پڑا ہے.۔آگ اب سانتا کلارتا کے قریب چھوٹی کمیونٹیز کے لئے بھی خطرہ بنی ہوئی ہے۔
آگ کے راستے میں آنے والے تقریبا 100 کاروباری عمارتوں کو بھی خالی کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ جنوبی کیلی فورنیا کے جنگلوں میں لگی آگ کی وجہ سے لاس اینجلس کے زیادہ تر علاقوں میں آسمان میں سیاہ دھواں چھا گیا ہے۔ انتظامیہ نے علاقے میں لوگوں کو آگ کی وجہ سے پھیلے دھوئیں سے بچنے کے لئے صلاح جاری کی ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نے بتایا کہ جنگل میں پھیلی آگ کی وجہ سے صرف ایک رات میں ہی 11000 ایکڑ میں پھیلا جنگل جل کر خاک ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے 1600 ملازمین 28 ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ بجھانے کے کام میں لگے ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One dead 33000 acres burned evacuations ordered for fast moving los angeles county blaze in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply