کناڈا کے ٹورنٹو شہر میں اندھا دھند فائرنگ میں ایک ہلاک 13زخمی

ٹورنٹو: اتوار کی شب کناڈا کے وسطی ٹورنٹو میں ایک بندوق بردار نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک بچہ سمیت13دیگر زخمی ہو گئے۔

پولس نے جائے واردات پہنچ کر بندوق بردار کو قابو کرنا چاہا لیکن بندوق بردار نے پولس پر بھی فائرنگ شروع کر دی اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار لی ۔ٹورنٹو پولس نے بتایا کہ اسے رات دس بجے ٹیلی فون سے اطلاع ملی کہ شہر کے گریک ٹاؤن علاقہ میں فائرنگ ہو رہی ہے۔پولس فوراً ہی وہاں پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیر لیا۔

پولس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی حالت کے بارے میں ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ان کی حالت کیسی ہے۔ٹورنٹو پولس کے ترجمان مارک پوگاش نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ دہشت گردانہ وادات ہے۔یہ بندوق بردار فائرنگ کرنے سے پہلے ہی کیمرے میں قید ہو گیا تھا۔عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے 20بار فائر کرنے اور بندوق کر کئی بار لوڈ کرنے کی آواز سنی ۔

فائرنگ کی ایک چشم دید خاتون جوڈی اسٹین ہوائر نے کہا کہ وہ علاقہ کے ایک ریستوراں میں تھی کہ اسے ایسا لگا کہ کوئی آتشبازی کے پٹاخے پھوڑ رہا ہے۔اور10-15پٹاخے پھٹنے جیسی آوازیں سنیں لیکن اچانک ہی لوگوں کی کراہنے کی آوازیں بھی آنے لگیں۔

اونٹاریو صوبہ کے سربراہ ڈوگ فورڈ نے ٹوئیٹ کر کے متاثرین سے اظہار وابستگی کیا اور کہا کہ وہ ٹورنٹو میں اندھا دھند فائرنگ کے وحشیانہ واقعہ سے بہت دل برداشتہ ہیں اور ان کی ہمدردیاں ہلاک و زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One dead 13 wounded in toronto shooting police in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply