ملکہ ایلزبتھ گولی لگنے سے بال بال بچیں

لندن: انگلستان کے ایک جریدے پیپل میگزین کے مطابق برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ صبح کی چہل قدمی کے دوران گولی لگنے سے بال بال بچ گئیں۔میگزین کی رپورٹ کے مطابق ملکہ بکنگھم پیلیس کے لان میں چہل قمی کر رہی تھیں کہ وہاں گشت لگارہے ایک سنتری نے تاریکی میں ایک سایہ دیکھا اور وہ اس سایہ کو کوئی ادرانداز سمجھ بیٹھا اور اس نے بندوق تان کر اسے للکارا۔
لیکن اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ وہ کوئی اور نہیں خود ملکہ تھیں وہ انہیں دیکھتے ہی بے ساختہ کہہ اٹھا کہ وہ گولی چلانے ہی والا تھا۔جس پر ملکہ نے جواب دیا کہ کوئی بات نہیں ۔ آئندہ میں چہل قدمی سے پہلے تمہیں فون کر دوں گی ۔تمہیں مجھے گولی مارنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Once upon a time a guard nearly shot queen elizabeth by mistake in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply