ایران نے عمان کے وزیر خارجہ علوی کے دورہ کی تردید کی

تہران: ایران کی وزارت خارجہ نے میڈیا کی ان رپورٹوں کی تردید کر دی کہ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی بن عبداللہ ایران کے دورے پر آرہے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قسیمی کے حوالے سے ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے کہا کہ اس قسم کے کسی بھی دورے کے لیے ضروری کارروائی کرنے کے لیے سفارتی چینلوں کے توسط سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔

ایران اور عمان میں دوستانہ تعلقات کے پیش نظر دونوں ملکوں کے افسران بالا کی ملاقاتیں ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے کیونکہ جب بھی ضروری محسوس ہوتا ہے اور حالات اس کے متقاضی ہوتے ہیں تو یہ دورے ہوتے رہتے ہیں اوراس قسم کے دوروں کی مناسب وقت پر خبریں شائع ہو جاتی ہیں ۔

قسیمی میڈیا کی ان رپورٹوں پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان ثالثی کے لیے عمان کے اعلیٰ سفارت کار ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔ یکم جولائی کو ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف علوی سے ملاقات کے لیے عمان گئے تھے جہاں انہوں نے کئی دوطرفہ و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے بعد مارچ میں علوی ایران کے دورے پر آئے۔ لیکن ایک ہفتہ قبل جب امریکہ کا دورہ کر کے وہاں امریکہ وزیر خارجہ میٹس سے ملاقات کی تو اس وقت یہ بات پھیل کہ علوی امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اور یہ دورہ اسی مساعی کا ایک جزو ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Omani fm is not going to visit tehran on friday in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply