عمان دہشت گردی مخالف جنگ میں سعودی قیادت والے فوجی اتحاد میں شامل

دبئی: عمان سعودی قیادت والے فوجی اتحاد میں شامل ہو گیا ہے۔ سعودی عرب کے ایک سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ عمان نے سعودی عرب کے نائب شہزادہ اور وزیر دفاع محمد بن سلمان کو خط لکھ کر 40 ملکوں کے اس اتحاد میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔
یہ مکتوب عمانی سفیر متعین سعودی عرب احمد ہلال البوسیدی نے سعودی وزیر دفاع کو سونپا۔انہوں نے کہا کہ عمان روایتی طور پر ایران کا اتحادی رہا ہے لیکن سعودی اتحاد کی طرف اس کے لوٹنے سے خلیجی ممالک کے درمیان ایران کے خلاف اتفاق رائے پیداکرنے کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب کی کوششوں کو تقویت پہنچانے کے لیے عمان قیادت کا مملکت کی جانب سے اظہار تشکر کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oman joins the saudi led anti terrorism islamic coalition in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply