عمان کی ایک عدالت نے تین صحافیوں کو جیل بھیج دیا

مسقط:عمان کی ایک عدالت نے ملک کی عدلیہ میں بدعنوانی کی رپورٹ شائع کرنے والے ایک اخبار کو ہمیشہ کے لئے بند کرنے اور اس کے تین صحافیوں کو جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اخبار اور اس کے صحافیوں نے ملک کے وقار کوٹھیس پہنچایا ہے۔
عدالت نے پرائیویٹ اخبار الزمن کے چیف ایڈیٹر ابراہیم المعاری اور ان کے ڈپٹی و منیجنگ ایڈیٹر یوسف البلوشی کو تین سال کی جیل اور تین ہزار ریال جرمانہ کی سزا سنائی۔ جبکہ ایک تیسرے صحافی کو ایک سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ روزنامہ اخبار الزمن نے 2014 میں مسلسل بدعنوانی کے معاملات کی خبریں شائع کی تھیں، جن میں متعدد کمپنیوں کے عہدیداروں کو قصوروار پایا گ?ا تھا۔ عمانی حکام نے مذکورہ اخبار کی اشاعت اگست میں معطل کردی تھی، جب اس کے تین صحافیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔
اخبار الزمن کا نام لئے بغیر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے آزادی اظہار رائے کی حدیں پار کرلی تھیں اور ملک کے ایک اہم ستون عدلیہ کو منہدم کرنے پر آمادہ ہوگئے تھے۔ عدالتی بیان کے مطابق ابراہیم المعماری اور البلوشی کو چار الزامات میں قصوروار پایا گیا، جن میں ملک کے وقار کو پامال کرنا، امن عامہ میں خلل ڈالنا ، انٹرنیٹ کا غلط استعمال کرنا اور ذاتی نوعیت کے کیس کی تفصیلات عام کرنا شامل ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oman court orders major newspaper shut and jails 3 of its journalists in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply