افغانستان کے ننگر ہار صوبہ میں تین ہزار ٹن زیتون اور مالٹا کی پیدوار ہوئی

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں مقامی اہلکاروں کے مطابق امسال زیتون اور مالٹا پھلو ں کی پیداوار نے زبردست ریکارڈ قائم کیا اور دونوں کی پیداوار تین ہزار ٹن ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ننگر ہار صوبہ میں کھیتوںمیں 3334ٹن مالٹا اور بادام کی فصل ہوئی ہے۔حکام کے مطابق ننگر ہار نہروں اور زرعی زمینوں اور نجی کھیتوں میں زیتون کی فصل 834ٹن رہی جبکہ مالٹا پھل 2500ٹن پیدا ہوا۔حکام نے مزید بتایا کہ مالٹا اور زیتون کی کاٹی گئی فصلوں سے 60ہزار ٹن زیتون کا تیل اور ہزاروں لیٹر اچار تیار کیا گیاہے۔
دریں اثنا حکام نے بتایا کہ2200ایکڑ سے زائدزرعی زمین رسیلے پھلوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔جبکہ ہزاروں ایکڑ پر محیط رسیلے پھلوں کے کھیتوں کو دوبارہ قابل کاشت بنایا گیا۔

Title: olive and malta fruit harvest surpasses 3 thousand tons in nangarhar | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply