ایران سے تیل اور روس سے میزائل خریداری ہند امریکہ تعلقات میں مفید نہیں:امریکی خارجہ ترجمان

واشنگٹن: امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہدرنائروت نے کہا ہے کہ ایران سے تیل درآمد کرنا اور حالیہ ہند روس ایس400- ٹریمف ایر ڈیفنس میزائیل سوداہند امریکہ تعلقات میں سود مند نہیں ہے اور اس سودے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں دراڑ پیدا ہو سکتی ہے۔

نائروت نے کہا کہ جب ہم نے تیل خریدنے اور ایس400-نظام کی خریداری کے سودے کے بارے میں سنا تو یقیناً یہ ہمارے تعلقات کے لی حق میں مفید نہیں ہے۔نائروت نے مزید کہا کہ امریکہ ان تمام حالات کا غائر مطالعہ کر رہا ہے۔

امریکی دشمنوں سے نمٹنے کے قانون کے نفاذ پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کے حوالے سے استفسا ر کیے جانے پر نائروت نے کہا کہ صدر کو کیا قدم اٹھانا ہے اس کا وہ پہلے سے ہی اعلان کرنا پسند نہیں کرتے ۔

صدر کیا کریں گے یا کیا قدم ٹھائیں گے اس بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ واضح ہو کہ جمعرات کو ٹرمپ نے کہا تھا کہ روس سے ایس400-نظام کی خریداری کے سودے کے بعد ہندوستان کو جلد پتہ لگ جائے گا کہ اس کے خلاف امریکی دشمنوں سے نمٹنے کے قانون کا نفاذ ہوگا یا نہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oil from iran s 400 deal not helpful for indo us relations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply