ہندوستان اقوام متحدہ کی جموں و کشمیر قرار دادپر عمل آوری کرے: تنظیم اسلامی تعاون

اسلام آباد: تنظیم اسلامی تعاون (او آئی سی) نے ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرے۔
خارجہ ترجمان کے مطابق او آئی سی نے ترکی کے شہر استنبول میں حال ہی میں اختتام پذیر سربراہ اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں وادی کشمیر میں سلامتی دستوں کے ذریعہ طاقت کے اندھادھند استعمال اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں کشمیریوں کی جدوجہد کی بھی حمایت کی گئی اور کہا گیا کہ ان کی اس جدوجہد کو دہشت گردی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oic urges india to implement un resolutions on kashmir in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply