امریکہ کو درپیش خطرات سے واقف ہونے کے لیے ٹرمپ کو کچھ شرائط پوری کرنا ہوں گی : اوباما

واشنگٹن: (رائٹر) امریکی صدر بارک اوباما نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ملک کو درپیش سکیورٹی کے اہم خطرات اور عالمی بحران کی صورت حال سے آگاہ کیا جائے گا لیکن انہیں ان سب معلومات کو خفیہ رکھنا ہوگا۔
مسٹر اوباما نے کہاکہ “ہم قانون کے مطابق کام کریں گے۔ اگر کوئی صدارتی امیدوار ہے تو انہیں سلامتی سے متعلق تمام اطلاعات حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صدر بننے کی صورت میں وہ تمام چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں”۔ انہوں نے یہ وارننگ بھی دی کہ سکیورٹی سے متعلق معلومات کو ہر حال میں خفیہ رکھا جائے۔
مسٹر اوباما نے ریپبلکن امیدوار مسٹر ٹرمپ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ “اگر وہ صدر بننا چاہتے ہیں تو انہیں صدر کی طرح سوچنا بھی چاہیے”۔ مسٹر اوباما نے کہا کہ “مسٹر ٹرمپ، ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن اور ان کے نائب صدر کے امیدوار سلامتی سے متعلق میٹنگوں میں شامل ہونے کے اہل ہیں۔
تاہم ریپبلکن پارٹی کے چند لیڈروں نے محترمہ کلنٹن کو سکیورٹی کی معلومات دیے جانے کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی ہے کہ انہوں نے وزیر خارجہ رہتے ہوئے اپنے ذاتی ای میل کا استعمال خفیہ سرکاری معلومات کے لئے کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Obama warns trump to keep intelligence briefings secret in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply