غفلت وضرورت سے زیادہ خود اعتمادی سے ہلیری کلنٹن کو شکست بھی ہو سکتی ہے:اوبامہ

چل مارک: امریکہ کے صدر براک اوبامہ نے صدر کے عہدے کے لیے ہلیری کی مضبوط دعویداری کے باوجود بھی ڈیموکریٹس لیڈران کوحد سے زیادہ خوداعتمادی میں نہ آنے کے لیے خبردار کیا ہے۔
صدر براک اوبامہ نے اپنی پارٹی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 8 نومبر تک انتخابات ہونے تک سینس آف ارجینسی بنائے رکھنی ہوگی۔ مسٹر اوبامہ نے پارٹی کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے پیش نظر عطیہ دہندگان کے سامنے کہا کہ اگر ہم انتخابات سے پہلے ڈرے نہیں رہیں گے تو یہ ہماری بہت بڑی بھول ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنا کام کریں گے تو ہم ضرور جیت جائیں گے اور اگر ہم اپنا کام نہیں کریں گے تو یہ بھی ممکن ہے کہ ہلیری ہار جا ئیں۔ مسٹر اوبامہ میسچیٹس کے سمندری ساحل پر تعطیلات گذارنے گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنے آرام کرنے کے وقت میں صدارتی ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کیلئے انتخابی چندہ جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہیں امید ہے کہ جنوری میں دفتر چھوڑنے کے بعد ہلیری ہی صدارتی دفتر سنبھالیں گی۔ ہلیری کلنٹن اوپینین پول میں ریپبلکن عہدے کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سے آگے چل رہی ہیں اور ٹرمپ ان دنوں اپنے متنازعہ بیان کی وجہ سے مشکلوں میں ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Obama warns democrats against overconfidence about clinton victory in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply