خطہ میں قیام امن یقینی بنانے کے لیے عرب ممالک مرکب حکومتیں قائم کریں:اوبامہ

barack-obamaدوبئی : امریکی صدر براک اوبامہ نے عرب ملکوں کو تلقین کہ ہے کہ افرا تفری اور بحران کے شکار خطہ میں امن و سلامتی یقینی بنانے کے لیے ایسی حکومتیں تشکیل دیں جن میں تمام گروپ و پارٹیاں شامل ہوں۔انہوں نے دوبئی میں ورلڈ گورنمنٹ چوٹی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر کہا جو حکومتیں اپنے شہریوں، ان کی تعلیم، صلاحیتوں اور صحت کی جانب بھرپور توجہ دیتی ہیں اور خیال رکھتی ہیں اور شخصی حقوق کا احترام کرتی ہیںتو ان کے ممالک زیادہ پر امن، زیادہ خوشحال اور زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔جیسا کہ ہم مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں شورش دیکھتے ہیں۔کہ جہاںحکومتیں اپنے شہریوں کی فکر نہیں کرتی ہیں اور یہی عدم استحکام اور شورش کا نسخہ ہے۔اوبامہ نے گذشتہ سال کیمپ ڈیوڈ میں خلیج کے چھ عرب ملکوں کے رہنماو¿ں سے اس ملاقات کا ذکر کیا جس میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا تھاکہ پائیدار اور حقیقی سلامتی کے لیے کس طرح ایک ایسی فعال حکومت کی ضرورت ہے جو اپنے تمامشہریوں کا ہر طرح سے خیال رکھتی اور ان کے حقوق ادا کرتی ہو۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Obama urges arab world to set up inclusive governments in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply