صدر امریکہ براک اوبامہ داعش کے خلاف خلیجی ملکوں سے تعاون مانگا

ریاض:امریکی صدر براک اوبامہ نے آج (جمعرات) سعودی عرب میں خلیجی ملکوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور امریکہ سے ان خلیجی ملکوں کے خوشگوار تعلقات نہ ہونے کے باوجود ان سے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) کے خلاف شدت کے ساتھ کارروائی کرنے میں تعاون چاہا۔
اوبامہ کی عہدہ صدارت کی میعاد کے اختتام میں صرف 9ماہ باقی ہیں اور چونکہ وہ اسکے بعد ملک کے پھرصدر نہیں بن سکتے اسلیے ان کے اس دورہ سعودی عرب کو ان کے دور صدارت کاآخری دورہ خلیج سمجھا جا رہا ہے۔ اور اسے یادگاری بنانے کے لیے اوبامہ نے چھ علاقائی رہنماؤں کے ساتھ بشمول شاہ سلمان گروپ فوٹ کھنچوایا۔
اوبامہ نے سنی حلیف ممالک کے رہنماؤں کو، جو اپنے علاقائی حریف شیعہ ملک ایران کے ساتھ امریکہ کے بڑھتے تعلقات سے برہم اور فکر مند ہیں،پھر یقین دہانی کرائی کہ اس سے امریکہ کے عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔

Title: obama seeks gulf help against is as summit begins | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply