اپیک سربراہ کانفرنس میں اوباما اور پوتین نے شام اور یوکرین پر محض چار منٹ بات کی

لیما:امریکی صدر بارک اوباما اور رو س کے صدر بلادیمیر پوتین نے یہاں ایپک سربراہ کانفرنس کے موقع پر شام اور یوکرین کے بارے میں بات کی۔ دونوں نے پیروکی راجدھانی لیما میں ایپک چوٹی کانفرنس شروع ہونے سے قبل بات کی۔
یہ غالباً اوباما کے دور اقتدار میں ان دونوں رہنماؤں کے درمیان آخری ملاقات ہوگی۔ مسٹر اوباما نے مسٹر پوتین سے کہا کہ روس یوکرین کے بارے میں منسک جنگ بندی سمجھوتہ کے تحت کئے گئے وعدوں پر عمل کرنا چاہئے۔
بعد مٰں اوبامہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے پوتین سے کہا ہے کہ شام میں، جہاں شامی اور روسی فوج متواتر بمباری کر رہی ہے، افراتفری اور خونریزی پر امریکہ کو زبردست تشویش ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Obama putin talk about syria and ukraine in quick summit meet in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply