سیاہ فاموں پر پولس زیادتیوں کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات یقینی بنانے کی ضرورت :اوباما

واشنگٹن:امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ملک میں سیاہ فام لوگوں اور پولس کے درمیان گہرے اختلافات کو دور کرنے کے ساتھ ہی ان لوگوں کے خلاف ہوئی پولس کارروائی کے واقعات کی تفتیش کی یقین دہانی کے لئے مزید کوششیں کرنی ہوں گی۔ امریکہ میں متعدد کارروائیوں میں کئی سیاہ فام لوگوں کے مارے جانے سے ان میں پولس کے تئیں بے اطمینان اور غصہ ہے۔
مسٹر اوباما نے کہا کہ ان لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کےلئے ہمیں ساتھ مل کر بے حد سنجیدگی سے کوششیں کرنی ہوں گی۔انہوں نے کل سماجی کارکنوں ،اراکین پارلیمنٹ اور پولس محکمے کے سینئر افسروں کے ساتھ بات چیت میں یہ بات کہی۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایسے سبھی معاملوں کی آزادانہ اور منصفانہ تفتیش کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔کل منعقد ہ اس میٹنگ کا مقصد ہی یہ تھا کہ گزشتہ دو برسوں میں پولس افسروں اور سیاہ فام لوگوں کے درمیان تشدد کے واقعات میں متعدد نوجوانوں کے مارے جانے کے بعد پولس اور اس طبقے کے لوگوں کے درمیان جو گہری کھائی ہے اسے کس طرح سے ختم کیا جائے۔(رائٹر)

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Obama on police shootings in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply