اوباما نے پاکستان نژاد امریکی کو پہلے مسلم جج کے طور پر نامزد کیا

واشنگٹن:(رائٹر) امریکی صدر براک اوباما نے پاکستان نڑاد امریکی شہری کو وفاقی جج مقرر کیا ہے۔ صدر نے عابد ریاض قریشی کو کولمبیا ضلع کی عدالت میں ضلع جج بنایا ہے۔ صدر نے اپنے حکم میں مسٹر عابد کی تقرری کا حکم دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ضلع عدالت میں جج کے طور پر پوری ایمانداری سے انصاف کے پابند رہتے ہوئے امریکی شہریوں کی خدمت کریں گے۔
پاکستان میں پیدا ہوئے مسٹر قریشی نے کارنویل یونیورسٹی سے 1977 میں بی اے اور 1997 میں ہارورڈ لا انسٹی ٹیوٹ سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ واضح رہے کہ امریکہ کی تاریخ عدلیہ میں اس قسم کی یہ پہلی عدالتی نامزدگی ہے جس میں کسی مسلمان کو جج بنایا گیا ہو۔
اوبامہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ مسٹرقریشی کو امریکہ ڈسٹرکٹ بنچ کا جج نامزد کر کے نہایت مسرت محسوس کر رے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Obama nominates pakistani american as first ever muslim federal judge in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply